ریفرنسز میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں میرے خلاف تحقیقات سیاسی مقاصد کے لئے تھیں,سابق وزیراعظم نواز شریف

 ریفرنسز میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں میرے خلاف تحقیقات سیاسی مقاصد کے لئے تھیں,سابق وزیراعظم نواز شریف

اسلام آباد کی احتساب عدالت نےپاناماکیس کےفیصلے کی روشنی میں دائر نیب ریفرنسز پر میاں نوازشریف پر فرد جرم عائد کی جبکہ سابق وزیراعظم نے صحت جرم سے انکارکرتے ہوئے اپنا جواب عدالت میں جمع کرایا،،جواب میں کہا گیا کہ ریفرنسز میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اس لیے الزامات کی صحت سے انکارکرتا ہوں،میرے خلاف ہونے والی تحقیقات قواعد کیخلاف اور سیاسی مقاصد کے لیے تھیں، سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل ٹین اےہرشہری کو فیئر ٹرائل کا حق دیتا ہے لیکن عدالتی حکم نامے کی روشنی میں دائرعبوری ریفرنسزمیں فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا جارہا،سپریم کورٹ کےسات نومبرکے یصلے میں سخت آبزرویشن دی گئی،،جواب میں مزید کہا گیا کہ مقدمات میں مانیٹرنگ جج کی تعیناتی سے آئینی حقوق متاثر ہو رہے ہیں لیکن ریفرنسز میں الزامات کا دفاع کروں گا

Most Popular