بھارت سے پاکستان منگوائے جانے والے ٹماٹروں میں چار جاسوسی ڈیوائسز برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارت سے پاکستان منگوائے جانے والے ٹماٹروں میں چار جاسوسی ڈیوائسز برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے تاجر نے بھارت سے چھ لاکھ روپے کے ٹماٹر منگوائے تھے۔ کنٹینر میں لوڈ کیے جانے سے پہلے واہگہ بارڈر پر کسٹم کلیئرنگ کے دوران ان میں سے چار جاسوسی ڈیوائسز برآمد ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق ڈیوائسز سے آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کی جاسکتی ہے۔ انٹیلی جنس حکام نے ڈیوائسز کو قبضے میں لینے کے بعد معائنے کے لیے فرانزک لیب بھیج دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تاجر کو شامل تفتیش کرنے کے علاوہ بھارتی حکام کو خط لکھ کر معاملے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان ڈیوائسز سے حساس ڈیٹا چوری کئے جانے کا امکان تھا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular