سپریم کورٹ ایفی ڈرین کوٹہ کیس:سابق ڈرگ کنٹرولرعبدالستارسہرانی کی ضمانت میں توسیع جبکہ مخدوم شہاب الدین اورعلی موسیٰ گیلانی کی درخواستوں پرسماعت کل تک ملتوی۔

سپریم کورٹ ایفی ڈرین کوٹہ کیس:سابق ڈرگ کنٹرولرعبدالستارسہرانی کی ضمانت میں توسیع جبکہ مخدوم شہاب الدین اورعلی موسیٰ گیلانی کی درخواستوں پرسماعت کل تک ملتوی۔

جسٹس ناصرالمالک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ سابق وزیرصحت مخدوم شہاب الدین کی طرف سے دلائل دیتے ہوئے ایڈوکیٹ سردار اسحاق نے کہا کہ ان کے موکل نے بطور وزیر صحت اس معاملے کی انکوئری کا حکم دیا تھا اور ایک سال گزارنے کے باوجود آج تک مخدوم شہاب الدین کا نام پیش کردہ تین چالانوں میں شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ محض ایک سرکاری افسرپردباؤ ڈال کروعدہ معاف گواہ بنا کرانہیں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ علی موسیٰ گیلانی کے وکیل ایڈوکیٹ خالد رانجھا نے کہا کہ پاکستانی قانون کے مطابق ایفی ڈرین کیمیکل ممنوعہ ادویات میں شامل نہیں کیس کی سماعت کل بھی جاری رہے گی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular