قاضی حسین احمد نے ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی تعلیم کی مخالفت کرنے والے اسلام کے خلاف کام کررہے ہیں۔

قاضی حسین احمد نے ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی تعلیم کی مخالفت کرنے والے اسلام کے خلاف کام کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کے خلاف بھی تفتیش ہونی چاہیے جنہوں نے ملالہ کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج تک یہ نہیں پتہ چل سکا کہ ترجمان طالبان کون ہے اور کہاں سے بیٹھ کر کارروائیوں کا اعتراف کرتا ہے۔ اسلام خواتین کو تعلیم دینے کا حکم دیتا ہے اور اس کی مخالفت کرنے والے خلاف اسلام کام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم طالبان سے خوفزدہ نہیں اورنہ ہی خواتین کو علم سے محروم کرنے کے حق میں ہیں۔ قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ ملی یکجتی کونسل کے زیراہتمام عالمی علماء اورمشائخ کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں۔ کانفرنس کے ذریعے مقدس شخصیات کے ناموس کے تحفظ کے لیے امت مسلمہ کو روڈ میپ دیں گے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular