ملالہ یوسفزئی کی صحتیابی اور درازی عمر کیلئے کل ملک بھر میں یوم دعا منایا جائے گا۔ نماز جمعہ میں خصوصی دعائیں جبکہ تعلیمی اداروں اور دفاتر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی

ملالہ یوسفزئی کی صحتیابی اور درازی عمر کیلئے کل ملک بھر میں یوم دعا منایا جائے گا۔ نماز جمعہ میں خصوصی دعائیں جبکہ تعلیمی اداروں اور دفاتر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی

ملالہ یوسفزئی کی مکمل صحت یابی کیلئے سیاسی، مذہبی و سماجی رہنماؤں کی اپیل پر ملک بھر میں کل یوم دعا منایا جائے گا۔ یوم دعا کے موقع پر تمام سرکاری اداروں ، دفاتر، مساجد اور اقلیتی عبادتگاہوں میں ملالہ کی درازی عمر کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔ اسکے علاوہ سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں بارہ بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نےپوری قوم سےملالہ کی تندرستی کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بھی صوبے بھر میں یوم دعا کا اعلان کرتے ہوئے ملالہ کی صحت کیلئے دعائیں کرنے کی درخواست کی ہے۔ اسکے علاوہ پنجاب اور دیگر صوبائی حکومتوں نےبھی یوم دعا کا اعلان کیا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular