وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی دہری شہریت اور نااہلی کے معاملے پر سینیٹ کی جانب سے سپریم کورٹ کو جواب بھجوادیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی دہری شہریت اور نااہلی کے معاملے پر سینیٹ کی جانب سے سپریم کورٹ کو جواب بھجوادیا گیا۔

سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں قراردیا ہے کہ رحمان ملک سے متعلق تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے یہ معاملہ بیس ستمبر کو چیئرمین سینیٹ کوبھیجا تھا جس میں انہوں نے رحمان ملک سے متعلق جواب طلب کیا تھا وقت نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں حکومت پاکستان سے کسی صورت میں کوئی مراعات یا تنخواہ نہیں لی خط میں واضع طور پر لکھا گیا ہے کہ دوہری شہریت کے معاملے پر وزیر داخلہ رحمن ملک کی نا اہلی کا کوئی بھی ریفرنس سینیٹ کے پاس نہیں ہے سینیٹ کی جانب سے خط رجسٹرار سپریم کورٹ کو ارسال کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور صدر مملکت آصف علی زرداری اور رحمن ملک سے مشترکہ مشاورت کے بعد سپریم کورٹ کو بھیجا گیا ہے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular