ڈیموں میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری, تریبلا ڈیم میں پانی کا لیول چودہ فٹ تک کم ہوگیا۔ ڈیموں میں پانی کی آمد میں بھی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

ڈیموں میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری, تریبلا ڈیم میں پانی کا لیول چودہ فٹ تک کم ہوگیا۔ ڈیموں میں پانی کی آمد میں بھی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح ساڑھے پندرہ سوفٹ ہے جبکہ پانی کا لیول چودہ فٹ کمی کے ساتھ پندرہ سو چھتیس اعشاریہ نوصفر ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیم میں پانی کی آمد ساڑھے چوالیس ہزارجبکہ اخراج پچھہترہزارکیوسک ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کی انتہائی سطح بارہ سوبیالیس فٹ جبکہ پانی کا لیول بارہ سوایک اعشاریہ دوصفرفٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد پندرہ ہزارنوسوبیس اوراخراج تینتیس ہزارکیوسک ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular