ملک بھر میں گرمی کا راج، پنجاب اور سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں۔

ملک بھر میں گرمی کا راج، پنجاب اور سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں۔

ملک بھر میں گرمی عروج پر ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی علاقوں سمیت ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کشمیر ،گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب کے علاقوں ملتان،بہاولپور ڈی آئی جی خان اور اندرون سندھ میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں بھی گرمی کی توقع ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، سب سےزیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں 43 ،لسبیلہ تربت اور کراچی میں 42،ٹھٹہ میں 41 , دادو حیدر آباد اور سبی میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Most Popular