قانون کے مطابق کام کریں گے، بہت جلد تبدیلیاں نظر آئیں گے۔ چئیرمین نیب

قانون کے مطابق کام کریں گے، بہت جلد تبدیلیاں نظر آئیں گے۔ چئیرمین نیب

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ابھی صرف چارج سنبھالا ہے کوئی بریفنگ نہیں لی، آئندہ ایک دو روز میں بریفنگ لے کر اپنے کام کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنا ان کے لئے کوئی نئی بات نہیں، انہیں کام میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی وہ قانون کے مطابق ایمانداری کے ساتھ اپنا کام سرانجام دیں گے، شریف خاندان کے خلاف کیسز میرٹ پر چلیں گے، نیب کے تمام امور پر تفصیلی بریفنگ لیں گے، بہت جلد تبدیلیاں نظر آئیں گے، کوئی معاملہ التوا کا شکار نہیں ہونے دیں گے، تمام کیسز کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسامہ بن لادن کمیشن کا نتیجہ نکال کر دے دیا تھا اب حکام کا کام ہے اس پر کام کریں۔چیئرمین نیب نے لاپتا افراد کمیشن کی سربراہی سے متعلق سوال کےجواب میں کہا کہ وہ فی الحال لاپتا افراد کمیشن کی سربراہی نہیں چھوڑ رہے، رپورٹ حتمی مرحلے میں ہے، اسے انجام تک پہنچا کر ہی کمیشن کی سربراہی چھوڑیں گے۔

Most Popular