ریاستی رٹ چیلنج کرنیوالے خطرات کو شکست دیدی,سکیورٹی اور معیشت کا آپس میں گہرا تعلق ہے:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ریاستی رٹ چیلنج کرنیوالے خطرات کو شکست دیدی,سکیورٹی اور معیشت کا آپس میں گہرا تعلق ہے:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہراقتدار میں آئی ایس پی آر کے زیراہتمام معیشت اور سلامتی سے متعلق سیمینارسے خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنیوالے خطرات کو شکست دیدی۔ کراچی میں امن اولین ترجیح ہے۔ سکیورٹی اور معیشت کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ دشمن پاکستان کو بند کرنےکیلیےکراچی کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے امن کیلیے بہت سخت محنت کی۔ محرم الحرام پرامن گزرا، بوہری کمیونٹی نے سالانہ اجتماع کیلیے پاکستان کا انتخاب کیا۔ امید کرتے ہیں کہ کراچی میں معاشی سرگرمیاں تیزی سے بحال ہوں گی۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہمارے مشرق میں جھگڑالو بھارت اور مغرب میں غیرمستحکم افغانستان ہے۔ مدارس کے طلبا کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلیے اقدامات کرنا ہونگے۔ نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ ملک کی معاشی صورتحال پر اظہارخیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی پیداوار میں بہتری آئی لیکن قرضے آسمانوں کو چھو رہے ہیں۔ جاری کھاتوں کا توازن ہمارے حق میں نہیں، ٹیکس دینے والا عام آدمی بدلے میں ریاست سے مساوی سلوک چاہتا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے سپورٹس اور ثقافت کے کئی میگا ایونٹس بھی کرائے ہیں، مشکل فیصلوں کیلیے تیار رہنا چاہیے۔

Most Popular