آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
ملک میں کہیں بارش اور کہیں دھوپ کا سلسلہ جاری ہے ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محمکہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، اسلام آباد،میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔تاہم راولپنڈی، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش اسلام آباد زیروپوائنٹ میں 39 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی