شریف خاندان کی شوگر ملز کو ان ہی علاقوں میں منتقل کیا جائے۔ عدالتی فیصلہ

شریف خاندان کی شوگر ملز کو ان ہی علاقوں میں منتقل کیا جائے۔ عدالتی فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی شوگر ملز کی جنوبی پنجاب منتقلی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تین ماہ کے اندر واپس پرانی جگہوں پر منتقل کرنے کا حکم دیا۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے شریف خاندان کی تین شوگر ملوں، حسیب وقاص شوگر مل، چوہدری شوگر مل اور اتفاق شوگر مل کی جنوبی پنجاب منتقلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔چیف جسٹس نے درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو پیر کو سنایا گیا ہے جس میں تینوں شوگر ملز کی جنوبی پنجاب منتقلی کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شوگر ملوں کو ان ہی علاقوں میں منتقل کیا جائے جہاں وہ موجود تھیں۔

Most Popular