پاکستان کو بیرونی خطرات لاحق ہیں،جسکا مقابلہ باہمی اتحاد سے کیا جاسکتا ہے:وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال

پاکستان کو بیرونی خطرات لاحق ہیں،جسکا مقابلہ باہمی اتحاد سے کیا جاسکتا ہے:وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال

کراچی میں مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بڑے بیرونی خطرات لاحق ہیں جن کا مقابلہ باہمی اتحاد سے کیا جاسکتا ہے، آج کے دور کا چیلنج گلے کاٹنے اور خود کش بمبار تیار کرنے کا نہیں،اس وقت قتل وغارت گری میں نہیں بلکہ نوبل انعام میں مقابلہ کرنا ہے۔دہشتگرد سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں،، ملک کو انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے کانٹوں سے پاک کرنا ہے۔ انہوں نےکہا کہ 2017 کاپاکستان 2013 کے پاکستان سے بہتر ہے،ملک میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کے واقعات میں کمی آئی، کراچی کا امن بحال ہوچکاہے،رینجرز نے شہر کو امن کا گہوارہ بنادیا،پوری دنیا پاکستان کی کامیابیوں کو تسلیم کر رہی ہے،،کالعدم تنظیموں کو تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی یہ ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھاکہ اپوزیشن اِدھراُدھرکی سیاست نہ کرے، اسمبلی کی مدت مکمل ہونے کے بعد 2018 میں الیکشن ہوں گے،عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں ایک لیڈر ایسا بھی ہےجس کوہر چیز خراب نظر آتی ہے،ورلڈ الیون میں پھٹیچر کھلاڑی نہیں بہترین کھلاڑی آ رہے ہیں

Most Popular