سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں

 سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں


قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ نے بدعنوانی پر معطل کیے گئے کھلاڑیوں کی تفصیلات پیش کردیں۔۔ تحریری جواب میں ریاض پیرزادہ نے بتایاکه ابتدائی طور پر ناصر جمشید، خالد لطیف، شرجیل خان، محمد عرفان، اور شاہزیب حسن کو سپاٹ فکسنگ پر معطل کیا گیا تھا۔محمد عرفان نے اپنی قانون شکنی کو تسلیم کیا، محمد عرفان پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی، محمد نواز نے بھی اپنا جرم تسلیم کیا، شرجیل خان کو پی سی بی کے عائد کردہ تمام الزامات کا مرتکب پایا گیا ہے، جس پر شرجیل پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی، انگلینڈ میں این سی اے نے ناصر جمشید کو بدعنوانی کے الزامات پر گرفتار کیا ہے، ناصر جمشید کے خلاف وہاں پر الگ فوجداری کاروائی ہو رہی ہے

Most Popular