امریکی فوج افغانستان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے:وزیر خارجہ خواجہ آصف

 امریکی فوج افغانستان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے:وزیر خارجہ خواجہ آصف

تہران میں ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بتایا کہ تہران دورے کا مقصدافغانستان کے پڑوسیوں کوکچھ معاملات پراتفاق رائے کیلیےتیارکرنا ہے، ایک عشرے سے افغانستان میں امن کے لیے جدوجہد کررہےہیں، انہوں نے کہا کہ امریکی فوج افغانستان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، اس مسئلے کا حل فوجی نہیں ہوسکتا سیاسی حل ہونا چاہیے، پڑوسی ممالک کو افغان مسئلے سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کرنا ہو گا، افغانستان میں امن پورے خطے پروسیع اثرات مرتب کرے گا، ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ علاقائی مسائل خطے کے ملکوں کوخودحل کرنے چاہییں، برآمد کیے گئےحل کارآمد نہیں ہوتے، انہوں نے بتایا کہ انہوں نے چین کے دورے کے دوران افغانستان کے سیاسی حل پر زور دیا، دورہ ترکی میں بھی افغانستان پر علاقائی اتفاق رائے پر بات چیت کریں گے۔

Most Popular