الیکشن کمیشن نے مریم نواز کی تقریر پی ٹی وی پر براہ راست دکھانے کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن نے مریم نواز کی تقریر پی ٹی وی پر براہ راست دکھانے کا نوٹس لے لیا

ریٹرننگ افسر ضمنی انتخاب حلقہ این اے ایک سو بیس نے پاکستان ٹیلیویژن کارپوریشن کے خلاف الیکشن کمیشن کو کیس بھجوا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی نے دس ستمبر کومریم نواز کی لاہور میں ریلی کو بھرپور کوریج دی۔ اس لیے پی ٹی وی کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ریٹرننگ افسر نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ایک قومی ادارہ کیوں مسلم لیگ نون کی ریلی کو کوریج دے رہا ہے؟ اس سلسلے میں جی ایم پی ٹی وی سے تین دن کے اندر وضاحت مانگی جائے کہ یہ کوریج کس وجہ سے دی جا رہی ہے؟ ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ این اے ایک سو بیس میں ایک امیدوار کے بجائے تمام امیدواروں کو یکساں کوریج دی جائے۔

Most Popular