اليکشن کميشن نے تحريک انصاف کے فارن فنڈنگ کيس کے حوالے سے محفوظ فيصلہ سناديا

اليکشن کميشن نے تحريک انصاف کے فارن فنڈنگ کيس کے حوالے سے محفوظ فيصلہ سناديا

چيف اليکشن کمشنر سردار محمد رضا کي سربراہي ميں چار رکني بینچ نے پي ٹي آئي فنڈنگ کيس کي سماعت کي،پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائي کورٹ نے دو ہفتے ميں تفصيلات دينے کاحکم ديا ہے،اس مدت ميں ريکارڈ جمع کراديں گے جس پر چيف اليکشن کمشنر نے کہا تحريک انصٓاف نے اليکشن کميشن کو ريسلنگ رنگ بنا رکھا ہے ،تين سال سے آپ کا موقف واضح نہيں ہوسکا، اليکشن کميشن نے فارن فنڈنگ سے متعلق محفوظ فيصلہ سناتے ہوئے تحريک انصاف کوايک اور مہلت دے دي اور کہا کہ اٹھارہ ستمبر تک پارٹي فنڈنگ پر جواب جمع نہ کرايا گيا تو تمام الزامات درست تصور کرليے جائيں گے. اليکشن کميشن کے باہر ميڈيا سے گفتگو ميں اکبر ايس بابر نے کہا تحريک انصاف نے ہنڈي کے ذريعے منتقل کي گئي رقم کي کوئي تفصيل نہيں دي،پي ٹي آئي نے جھوٹي دستاويزات جمع کراوکے عدالت کو گمراہ کيا. تحريک انصاف کے وکيل ثقلين حيدر نے کہا کسي فرد واحد کو فارن فنڈنگ کيس کي تفصيلات نہيں ديں گے۔

Most Popular