لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں ججز اور وکلا تنازع میں اہم پیش رفت ہوگئی

لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں ججز اور وکلا تنازع میں اہم پیش رفت ہوگئی

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی ہدایت پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے ملتان ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کو ملاقات کے لیے باضابطہ خط بھی لکھ دیا ہے،،جو وکلا عہدیداروں نے قبول کرلی ہے،،اس سلسلے میں بار عہدیدار پندرہ اگست کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے چیمبر میں ان سے ملاقات کریں گے،،چیف جسٹس سےملاقات کے لیے ملتان ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں کی جانب سے خط بھی لکھے گئے تھے،،جب کہ سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری آفتاب باجوہ نے وفد کے ہمراہ چیف جسٹس سے ملاقات میں معاملے میں مداخلت کی استدعا کی تھی،،ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ججز اور وکلا کے درمیان نتازع منطقی انجام کی جانب بڑھ سکتا ہے،،

Most Popular