کوئٹہ میں دہشت گردوں نے پھر وار کردیا،،پشین سٹاپ پر فورسز کی گاڑی پر حملے میں آٹھ اہلکاروں سمیت پندرہ افراد شہید اور پچیس زخمی ہوگئے
دہشت گردوں نے ایک بار پھر کوئٹہ کا امن تباہ کرنے کی سازش کی،آئی ایس پی آر کے مطابق پشین سٹاپ پر فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا،، حملے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،،اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،،جہاں کئی کی حالت تشویش ناک ہے ،،پاک فوج کے ترجمان کے مطابق حملے میں آتش گیر مواد استعمال کیا گیا،،دھماکے سے کئی گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے دستے موقع پر پہنچ گئے،،اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو بزدلانہ فعل قرار دیا،،سپہ سالار کہتے ہیں، دھماکا جشن آزادی کو متاثر کرنے کی کوشش تھی،،ایسے حملے سیکیورٹی فورسزاور عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے