زینب کے واقعے کی تحقیقات کیلئے آر پی او ملتان محمد ادریس کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نیا سربراہ بنادیا گیا
قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی زینب کے واقعے کی تحقیقات کیلئے آر پی او ملتان محمد ادریس کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نیا سربراہ بنادیا گیا، زینب کے والد محمد امین نے جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش کے نام پر تحفظات کا ااظہار کرتے ہوئے انہیں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جے آئی کے سربراہ ابو بکر خدا بخش کو تبدیل کرتے ہوئے آر پی او ملتان محمد ادریس کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نیا سربراہ بنادیا گیا ہے، اس سے قبل قصور واقعے پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ایڈیشنل آئی جی ابوبکرخدا بخش کی سربراہی میں جےآئی ٹی تشکیل دی تھی جس میں حساس اداروں کے افسران کو بھی شامل کیا گیا تھا