ہمیں امریکی امداد کی کوئی ضرورت نہیں، امریکہ نے ہمیں دھوکہ دیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل اور ایک سینیٹر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا،، جنرل جوزف نے آرمی چیف کو اتحادی سپورٹ فنڈ سے متعلق امریکی فیصلے سے آگاہ کیا،، امریکی سینیٹر نے آرمی چیف کو سکیورٹی امداد سے متعلق فیصلے سے آگاہ کیا،، امریکی کمانڈر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں ، موجودہ صورتحال عارضی ہے، امریکہ پاکستان کے اندر کسی یکطرفہ کارروائی کا نہیں سوچ رہا،، افغانستان کے خلاف پاکستانی سرزمین استعمال کرنے والوں سے نمٹنے میں تعاون چاہتے ہیں، آرمی چیف نے امریکی کمانڈر کے سامنے دو ٹوک موقف اپنایا،، انہوں نے واضح کردیا کہ،، پاکستان امریکی امداد کی بحالی کانہیں کہے گا، امریکی امداد نہ بھی ہوتو دہشت گردی کے خلاف مخلصانہ کوششیں جاری رکھیں گے ،، دہشتگردی کے خلاف کوششوں کو اسٹیک ہولڈرز سے مل کر منطقی انجام تک پہنچائیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد کے ذریعے پہلے ہی بلا تفریقِ رنگ و نسل دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہیں،، جنرل باجوہ کا کہنا تھا ،پاکستانی قوم سمجھتی ہے کہ دہائیوں کے تعاون کے باوجود حالیہ بیانات سے امریکہ نے ہمیں دھوکہ دیا ، اس موقع پر آرمی چیف نے افغان مہاجرین کی واپسی انتہائی ضروری قرار دی