شریف برادران عوام کو گمراہ کرتے ہیں اشتہارات میں سڑکیں بنانے سے قومیں نہیں بنتیں۔ عمران خان

 شریف برادران عوام کو گمراہ کرتے ہیں اشتہارات میں سڑکیں بنانے سے قومیں نہیں بنتیں۔ عمران خان

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آئی جی میرٹ پر لائے ہیں، میرٹ وہاں ہوتا ہے جہاں ادارے مضبوط ہوتے ہیں، سسٹم کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ خیبر پختونخوا کی پولیس دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ قصور میں بارہ بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی سے زیادتی کے گیارہ میں سے دس ملزم گرفتار کیے، اگر بیورو کریسی کو ترغیب دی جائے تو وہ کام کرسکتی ہے جو نجی ادارے نہیں کرسکتے۔

عمران خان نے کہا کہ گدھے کی کھال پر لکیریں ڈالنے سے وہ زیبرا نہیں بن جاتا، سب سے بڑی غلامی ذہنی غلامی ہوتی ہے جو انسان پہلے ہی یہ سوچ لے گا کہ میں ہارجاؤں گا تو وہ کس طرح جیت سکتا ہے۔ آزاد ذہن ہی آزاد سوچ رکھتا ہے۔شریف برادران صرف عوام کو گمراہ کرتے ہیں اشتہارات میں سڑکیں بنانے سے قومیں نہیں بنتیں۔ قومیں تعلیمی اداروں سے بنتی ہیں۔ پشاور میں پولیس کا کام بہترین ہے۔ شریف برادران 19 سال سے حکومت میں ہیں لیکن وہاں پولیس کی حالت دیکھیں۔ عوام پنجاب پولیس پر اعتماد نہیں کرتے,عمران خان نے کہا کہ اگلے سیزن میں خیبرپختونخوا میں سیاحت کے 4 مقامات کھولیں گے جب کہ ہر سال نئے ریسٹورنٹ سیاحت کے لیے کھولیں جائیں گے۔ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے وسائل سے مالا مال کیا ہے ہم نے سیاحت میں کام کیا تو اس سال سب سے زیادہ سیاح آئے۔

Most Popular