نون لیگ نے اپنے دور حکمرانی میں لُوٹ مار اور کرپشن کے سوا کچھ اور نہیں کیا، شیخ رشید

نون لیگ نے اپنے دور حکمرانی میں لُوٹ مار اور کرپشن کے سوا کچھ اور نہیں کیا،  شیخ رشید

قصور میں شیخ رشید نے زینب کے اہلخانہ سے ملاقات کی، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دس سے زائد بچیوں سے زیادتی کے بعد قتل ہوا لیکن حکومت کرنے والوں کے کان پرجوں تک نہیں رینگی، انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے اپنے دور حکمرانی میں لُوٹ مار اور کرپشن کے سوا کچھ اور نہیں کیا، جوغریب کی بیٹی کےساتھ ہوتاہےوہ کسی سیاستدان کی بیٹی کےساتھ نہیں ہوتا, انہوں نے کہا کہ پولیس نے جس طرح مظاہرین پر فائرنگ کی اس طرح کی درندگی نہیں ملتی، حمزہ شہباز کی منظوری کے بغیر پنجاب پولیس میں تعیناتیاں نہیں ہوتیں، ملک کو بچانا ہے توفوج اورعدلیہ کے ساتھ کھڑاہوناہوگا، نواز شریف اور ان کا خاندان نہیں بچ سکتا۔ نواز شریف کی شیخ مجیب الرحمن کے ساتھ ہمدردی ٹھیک بات نہیں, شیخ رشید نے گرفتار افراد کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ان کا کہنا تھا کہ مظاہرہ کرنے والے افراد بے گناہ تھے انہیں فوری رہا کیا جائے

Most Popular