ملک کےمختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

ملک کےمختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

ملک کےمختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔ پنجاب میں بھی برستی میگھا نے برکھا رت بدل دی ۔ لاہور کو بھی کالی گھٹاؤں نے اپنی آغوش میں لے رکھا ہے۔ تیز ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بوندا باندی نے موسم سہانا کر دیا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے دیگر شرہوں میں بھی برکھا برسا۔ گرمی اور حبس کی شدت کم ہوئی تو شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے۔ کراچی میں سرمئی بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ وقفےوقفے سے ہونے والی برسات نے موسم انتہائی خوشگوار بنا دیا،ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہلکی پھوار پڑنے سے شہر کے درجہ حرارت میں بھی کمی ہوئی۔۔موسم کی خبر دینے والوں کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ فاٹا، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بادل برسیں گے۔ جمعہ سے اتوار کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔بارشوں سے پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔۔

Most Popular