پنجاب میں بھی برستی میگھا نے برکھا رت بدل دی ۔

پنجاب میں بھی برستی میگھا نے برکھا رت  بدل دی ۔

لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔لاہور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ،جھنگ اورگوجرہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا۔ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی باران رحمت سے گرمی اورلوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
موسم کی خبردینے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا خیبرپختونخوا اورکشمیرمیں اکثرمقامات پرجبکہ ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن، ژوب، قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواؤں کیساتھ موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔شدید گرمی اوربڑھتے درجہ حرارت نے شہریوں کا جینا دوبھرکررکھا ہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین47، نوکنڈی46، سبی اوردادومیں44ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے۔

Most Popular