گوجرنوالہ میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا ڈالی

گوجرنوالہ میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا ڈالی

گوجرانوالہ میں ہونے والی موسلادھار بارش نے تباہی مچا ڈالی ، بارش کے باعث نواب چوک میں واقعے مکان کی چھت گرنے سے تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، جاں بحق ہونے والوں میں پینتالیس سالہ ریحانہ ، چودہ سالہ بیٹا عبداللہ اور دس سالہ بیٹی مہک شامل ہیں ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں کیں ، جبکہ لاشوں کو ہسپتال متنقل کر دیا گیا ، واقعے میں ایک لڑکا زخمی بھی ہوا ، جس کی حالت خطرے سے باہر ہے،دوسری جانب نواحی علاقے جھنگی کے قریب واقعہ عارف ٹاؤن میں بھی مکان کی چھت گر گئی ، جس کے نتیجے میں ماں ، بیٹی اور بیٹا ، جان سے گئے ،، تینوں کی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،دوسری جانب شدید بارشوں کے باعث سڑکیں بھر گئیں ،، جبکہ کئی علاقے ندی نالے میں تبدیل ہو گئے ، مختلف ٹریفک حادثات میں بھی متعدد افراد زخمی ہوئے ،، محکمہ موسمیات نے گوجرانوالہ میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے

Most Popular