لاہور میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات خان کی زیرصدارت کمانڈ کانفرنس ہوئی
رینجرز ہیڈ کوارٹر لاہور میں ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات خان کے زیر صدارت کمانڈ کانفرنس ہوئی جس میں تمام سیکڑ کمانڈرز ونگ کمانڈرز پرنسپل سٹاف آفیسر نے شرکت کی۔ کمانڈ کانفرس کے دوران سرحدوں کی صورتحال آپریشن ردالفساد ٹریننگ اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان پنجاب رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات خان نے سرحدوں پر تعینات جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ اور فوری جواب دینے کی تعریف کی ۔ انہوں نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پنجاب میں جاری حالیہ مشترکہ آپریشنز میں شامل جوانوں اور آفیسرز کی کارکردگی کوبھی سراہا۔