پاناما جے آئی ٹی میں سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری

پاناما جے آئی ٹی میں سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری

پاناما جے آئی ٹی میں سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری۔ وزیراعظم نوازشریف کی دوسری صاحبزادی اسما نواز کے اثاثے بھی آمدن سے کئی گنا زیادہ نکلے۔رپورٹ کے مطابق سال انیس سو اکانوے بانوے میں اسما نواز کے اثاثوں کی مالیت چودہ لاکھ تھی جبکہ اگلے ہی سال اثاثوں میں اکیس اعشاریہ سات گنا اضافہ دیکھنے کو ملا۔ سال انیس سو بانوے ترانوے میں اثاثوں کی مالیت اکتیس اعشاریہ پچپن ملین ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے اسما نواز کو تیس ملین سے زائد کے اثاثے منتقل کئے۔ اثاثوں کی منتقلی کے ذرائع بتانے سے نواز شریف اور ان کی بیٹی قاصر ہیں۔ خسارے والی چودھری شوگرملز سے اسما نواز کو گیارہ لاکھ اٹھائیس ہزار منافع ملا۔

Most Popular