وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں اور قانونی ماہرین کا مشاورتی اجلاس
وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزراء اور قانونی ماہرین نے شرکت کی۔۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانونی ماہرین نے بریفنگ دی اور جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات سے متعلق نکات سے آگاہ کیا ،،اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے استعٖفے کے مطالبات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کسی بھی صورت عہدے سے استعفٰی نہیں دیں گے۔ وزیر اعظم کے پاس عوام کا مینڈیٹ ہے اور وزیر اعظم مقبول عوامی لیڈر ہیں ۔پارٹی نے وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن کے استعفے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ،،،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانونی ماہرین سے رابطہ کر کے ایک قانونی ٹیم کا پینل تشکیل دیا جائے گا جو جے آئی ٹی کی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چلینج کرے گا ،،اور سپریم کورٹ میں قانونی جنگ پوری تیاری سے لڑی جائے گی ۔۔ جے آئی ٹی کی اس رپورٹ کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔ عدلیہ سے انصاف کی پوری توقع ہے۔۔ اجلاس میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کے خلاف سازشیں آج سے نہیں بلکہ پہلے دن سے جاری ہیں ان سازشوں کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور اب بھی مقابلہ کیا جائے گا ،،، اپوزیشن کی جانب سے الزامات اور سازشوں پر اجلاس میں کہا گیا کہ عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی