جے آئی ٹی رپورٹ میں وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بیان کا بھی کچا چٹھا سامنے آگیا
پاناما کیس سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے الیکشن کمیشن میں جمع مریم نواز کے اثاثوں سے لا تعلقی کی کوشش کی۔ اُن کا مریم کے بیرون ملک کاروبار نہ ہونے کا بیان قابل قبول نہیں۔رپورٹ کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ٹرسٹ ڈیڈ کی دستاویز کو پہنچاننے سے انکارکیا جس نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے. کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ذرائع آمدن سے بھی آگاہ نہیں کیا۔رپورٹ کے مطابق سال دوہزارایک اوردوہزاردو میں اثاثوں کی مالیت دو گنا ہونے سے متعلق کیپٹن ریٹائرڈ صفدرجواز نہ دے سکے۔ انہوں نے جدہ اسٹیل مل قیام میں کردار پرحسین نواز کے بیان کی تردید کی۔ ان کا بیان حقائق پرمبنی نہیں کہ انہیں لندن فلیٹس کی ملکیت کا نہیں پتہ۔رپورٹ کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر شریف خاندان سے پندرہ سو ریال ماہانہ وصول کرتے ہیں۔انہوں نے عدالت میں جمع اپنی چارمتفرق درخواستوں سے بھی لاتعلقی ظاہرکی۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے دوران ریکارڈنگ اپنے وکلاء سے کبھی رابطہ نہ ہونے کا بھی انکشاف کیا۔