چیئرمین اپٹما طارق سعود نے بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ اور حکومت کی جانب سے پیکج نہ دینے پر چودہ اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

چیئرمین اپٹما طارق سعود نے بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ اور حکومت کی جانب سے پیکج نہ دینے پر چودہ اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

اپٹما ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل پاکستان ٹیکسٹال ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین طارق سعود نےکہا کہ بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ان کے لئے ٹیکسٹائل انڈسٹری چلانا مشکل ہوچکا ہے، پنجاب سمیت پورے ملک میں بجلی بند رہتی ہے اور اس کے باوجود بجلی وگیس سمیت جے آئی ڈی سی کی مد میں اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ اور حکومت کی جانب سے پیکج نہ دینے پر چودہ اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا اور اس دن تمام ٹیکسٹائل ملز بند رکھی جائیں گی۔ چیئرمین اپٹما نے کہا کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث کئی صنعتکار اپنی انڈسٹری بیرون ممالک شفٹ کررہے ہیں، پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری بنگلہ دیش ،چائنہ اور بھارت کے مقابلے میں توانائی کی مد میں زیادہ ادائیگی کرتی ہے جس کی وجہ سے مصنوعات مہنگی ہیں۔ 

Most Popular