کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیوں کے دوران بارہ ملزمان کو گرفتار کر کےاسلحہ برآمد کر لیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیوں کے دوران بارہ ملزمان کو گرفتار کر کےاسلحہ برآمد کر لیا

ذرائع کے مطابق رینجرز نے لیاری جنرل ہسپتال میں ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ گروپ سے بتایا جا رہا ہے۔ بن قاسم پولیس نے کار روائی کرتے ہوئے چائنہ کٹنگ اور قبضہ مافیا کے سرغنہ حضور بخش چانڈیوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پانچ سال سے مطلوب تھا۔ ادھر کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، دو موٹر سائیکلیں اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔ میاں والی کالونی میں پولیس نے کار روائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکےمنشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ کلفٹن میں واقع نجی بینک میں گارڈ کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیاجبکہ گارڈ موقع سے فرار ہو گیا۔ دوسری جانب لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ سپر ہائی وے کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران دس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔


پولیس اور رینجرز نے منگھو پیر، پختون آباد، ناظم آباد اور اطراف کے علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھرگھر تلاشی لی۔ آپریشن کے دوران دس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ 

Most Popular