پاکستان سے زیادہ کوئی بھی افغانستان میں امن کا خواہشمند نہیں: احسن اقبال

 پاکستان سے زیادہ کوئی بھی افغانستان میں امن کا خواہشمند نہیں: احسن اقبال

واشنگٹن میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ورلڈ بنک کے زیراہتمام جنوبی ایشیاء میں سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس سے خطاب کیا ورلڈ بنک کی نائب صدر مس اینیٹی ڈکسن نے بھی ملاقات کی دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اس سے قبل جان ہوپکنز یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ،، پاکستان نے خطے میں امن کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشنز کیے ہیں جس سے دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے،، حکومت پاکستان نے انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے بیس نکاتی نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا ،، افغانستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے مسئلے کو سیاسی طور پر حل کرنے کے حق میں ہے،،افغانستان میں ہونے والی ناکامیوں کا ملبہ ہم پر ڈالنا پاکستان کی قربانیوں کی توہین ہے،، پاک امریکہ تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ،، پاکستان امریکہ کے ساتھ خطے میں امن اور سکیورٹی کے حوالے سے پارٹنر شپ کا خواہشمند ہے،، ان کی تعلقات کی بنیاد اعتماد پر مبنی ہونی چاہیے

Most Popular