کراچی میں گرمی ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی
کراچی کے باسی گرمی سے بے حال، آگ برساتے سورج نے اکتوبر میں بھی جون جولائی یاد دلا دیا، انسان تو انسان چرند پرند اور سبھی جاندار دبک کر رہ گئے، موسم کی شدت نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں۔کراچی میں شدید گرمی کی وجہ سے دن بھر بازاروں مین سناٹا رہتا ہے،،سڑکوں پر معمول سے کم ٹریفک دیکھی جارہی ہے،جو مجبوری سے نکلا ہے وہ بھی گرمی سے بے حال ہے، پرندے بھی سایہ دار درختوں پر بسیرا کئے ہوئے ہیں، طبی ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ شہری غیرضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، اگر ہیٹ سٹروک کا خدشہ ہو تو فوری طور پر ضروری ہدایات پر عمل کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر ابھی مزید دو دن تک جاری رہے گی،سمندری ہوائیں چلنا بند ہو چکی ہیں،، میدانی علاقوں سے آنے والی گرم ہواؤں کی وجہ سے شہری میں موسم گرم اور لو چل رہی ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی گرمی کی شدت کم نہیں ہو گی، پارہ بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک ہی رہے گا،،