سردی کے موسم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔
ملک بھر میں گرمی عروج پر ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ سمیت پنجاب بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم گلگت بلتستان اور دیر میں چند مقامقت پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش دیر میں آٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب کے علاقوں ملتان،بہاولپور ڈی آئی جی خان اور اندرون سندھ میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان میں بھی گرمی کی توقع ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا،سب سےزیادہ گرمی شہید بینظیر آباد، لسبیلہ تربت اور کراچی میں 42،ٹھٹہ میں 41 , دادو حیدر آباد میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا