پاک فوج نے کرم ایجنسی میں آپریشن کےدوران دہشت گردوں کی قید سے امریکی خاندان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا

پاک فوج نے کرم ایجنسی میں آپریشن کےدوران دہشت گردوں کی قید سے امریکی خاندان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا

پاک فوج کے جوانوں نے سرحدی علاقے کرم ایجنسی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کی قید سے پانچ غیرملکی یرغمالیوں کو بازیاب کرا لیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق غیرملکیوں میں ایک کینیڈین شہری، اس کی امریکی بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔ غیرملکی خاندان کو افغانستان میں دہشت گردوں نے دو ہزار بارہ میں اغوا کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی خفیہ ادارے غیرملکی خاندان کی تلاش میں تھے اور انہوں نے گیارہ اکتوبر دو ہزار سترہ کو اطلاع دی کی دہشت گرد مغویوں کو پاکستان کے سرحدی علاقے کرم ایجنسی میں لے گئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکی حکام کی رپورٹ پر پاک فوج فوراً حرکت میں آئی اور کامیاب آپریشن کے بعد تمام غیرملکیوں کو بحفاظت دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کرا لیا جنہیں واپس ان کے ملک روانہ کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیابی خفیہ اطلاعات کی بروقت فراہمی کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ کامیابی اس بات کی بھی علامت ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ دشمن کو مٹانے کے لیے پرعزم ہے

Most Popular