پی ٹی آئی نے خودکام نہیں کیا،صرف نئے پاکستان کی بات کی, وزیراعلیٰ شہباز شریف

پی ٹی آئی نے خودکام نہیں کیا،صرف نئے پاکستان کی بات کی, وزیراعلیٰ شہباز شریف

ملتان میں سپیڈو فیڈر بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پی ٹی آئی پر خوب تنقید کی ،، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خودکام نہیں کیا،صرف نئے پاکستان کی بات کی ،، خیبر پختوخواں میں لوگ کوستے ہوں گے کہ ہم نے انھیں ووٹ کیوں دیا،، جس صوبے میں کام کرنے کا موقع ملا وہاں پی ٹی آئی نے کام تک نہ کیااگرپشاور میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتی تو 11ماہ میں میٹرو چل پڑتی،آج تک پشاورمیں میٹرومنصوبے کی ایک اینٹ تک نہیں لگی،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان نیازی اوران کے نیازمندوں نے میٹروبس کوجنگلا بس قراردیااور الزام لگاتے رہے لیکن ثبوت نہ دے سکے،، 7مہینے دھرنے والوں نے پاکستان مخالفت کابھرپورثبوت دیا،چینی صدرکی آمدکوروکا گیا،، شہباز شریف نے کہا کہ لاہورمیں میٹرومنصوبے کے افتتاح پر پی ٹی آئی کو پیٹ میں مروڑ اٹھ رہی تھی،شہباز شریف نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں صاف پانی منصوبے کیلئے24ارب رکھے گئے ہیں،صاف پانی منصوبے کاآغازجنوبی پنجاب سے کیاجارہاہے،خانیوال سے لودھراں تک موٹروے پرکام جاری ہے، انہوں نے کہا کہ کسی حکومت نے جنوبی پنجاب کیلئے اتناکام نہیں کیاجتنا ہم نے کیا

Most Popular