بدقسمتی سے پاکستان میں صحیح معنوں میں کبھی جمہوریت کو پروان نہیں چڑھنے دیا گیا, چیئرمین سینٹ رضا ربانی

بدقسمتی سے پاکستان میں صحیح معنوں میں کبھی جمہوریت کو پروان نہیں چڑھنے دیا گیا, چیئرمین سینٹ رضا ربانی

نیشنل پریس کلب میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت بھی فلم کے انٹرول کی طرح آتی ہے اسی وجہ سے آئین کی حکمرانی نہیں ہونے دے گئی، انھوں نے کہا کہ ہر دس سال بعد انٹرول آتا تھا اور ظلم ور بربریت کی فلم چلتی تھی,چئیرمین سینٹ کا کہنا تھا آئین کے تحت مرکزیت پارلیمان ہے، پارلیمان وفاق پاکستان کی شہہ رگ ہے، اپنی شہہ رگ کو کاٹیں گے تو جسم تڑپتا رہے گا، اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پارلیمان کو کردار ادا کرنا ہوگا,رضا ربانی نے کہا کہ آج ہمارا معاشرہ،ریاست،70 سال گزرنے کے بعد بھی بھٹکے ہوئے ہیںٕ، ہم نے نثار ناسک، حبیب جالب، فیض احمد فیض جیسے لوگوں کو بھلا دیا ہے،،، تقریب کے اختتام پر نیشنل پریس کلب کی جانب سے ممتاز شاعر نثار ناسک کو پرائیڈ آف پاکستان کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا

Most Popular