ہربنیاد پرست دہشتگرد نہیں اور ہر دہشتگرد بنیاد پرست نہیں ہوتا، پاکستان دنیا کا بہترین ملک ہے,ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

 ہربنیاد پرست دہشتگرد نہیں اور ہر دہشتگرد بنیاد پرست نہیں ہوتا، پاکستان دنیا کا بہترین ملک ہے,ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے جامعہ کراچی کا دورہ کیا، طلبا نے ترجمان پاک فوج کا شاندار انداز سے استقبال کیا، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے میجر جنرل آصف غفور اور بریگیڈیئر زیشان کو یونیورسٹی آمد پر خوش آمدید کہا، طلبا سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ان کی خوش قسمتی ہےکہ وہ جامعہ کراچی آئے ہیں،، سب سے پہلے بنیاد پرستی پر بات کریں گے بنیاد پرستی کی مختلف اقسام ہوتی ہے، وہ بھی بنیاد پرست ہیں، مغربی ممالک اور بھارتی بھی بنیاد پرست ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہیں کہ سب دنیا کو ان کی نظر سے دیکھیں تو بنیاد پرست نہیں انتہاپسند کہلائیں گے، ہر بنیاد پرست دہشتگرد نہیں اور ہر دہشتگرد بنیاد پرست نہیں ہوتا،میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا بہترین ملک ہے،، جغرافیائی لحاظ سے دنیا کی معیشت ہم سے وابستہ ہے،، ہم نے مرحلہ وار اپنے علاقوں سے دہشتگردوں کا خاتمہ کردیا

Most Popular