افغانستان میں عدم استحکام کا ذمہ دارپاکستان کوقراردینا درست نہیں، دہشتگردوں کی موجودہ قیادت افغانستان میں چھپی ہوئی ہے:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

افغانستان میں عدم استحکام کا ذمہ دارپاکستان کوقراردینا درست نہیں، دہشتگردوں کی موجودہ قیادت افغانستان میں چھپی ہوئی ہے:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد میں غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں عدم استحکام کا ذمہ دارپاکستان کو ٹھہرانا ٹھیک نہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اتحادیوں کاوقارمجروح نہیں کیاجاتا،،اپنی خودمختاری کا احترام چاہتے ہیں،،انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی موجودہ قیادت افغانستان میں چھپی ہوئی ہے،،پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف اپنے حصے سے بڑھ کرکام کیا،،اب افغانستان کو بھی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی،،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات افغانستان کے معاملے سے نہیں جوڑنے چاہئیں،،مسائل کے حل کے لیے پاکستان افغانستان کی مدد کرے گا،ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کی طرح دیگرممالک کوبھی اپنا کردار اداکرنا ہوگا،،ملک کو درپیش سیاسی،معاشی اورسیکیورٹی چیلنجزپرقابوپارہے ہیں

Most Popular