وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں میں طیاروں کی گھن گرج سنائی دے گی

 وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں میں طیاروں کی گھن گرج سنائی دے گی

تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں، ایف نائن پارک میں پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کے پائلٹس اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔۔۔ ائیر شو میں فخر پاکستان JF-17 تھنڈر بھی کرتب دکھائے گا،،، تینوں افواج کے سپیشل سروسز گروپ فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گی،،، پاک فضائیہ کے میراج ، ساب ٹو تھاؤزنڈ اور آگسٹا ایک سو انتالیس ہیلی کاپٹر جبکہ آرمی ایوی ایشن کے MI-17 اور PUMAہیلی کاپٹرز فضائی مظاہرہ پیش کریں گے ،،، سعودی ہاکس اور سولو ترک فارمیشنر بھی رنگ جمانے کے لیے تیار ہیں۔اسلام آباد میں جنگی طیاروں کی گھن گرج اور ریہرسل سے ہر طرف رنگ بکھر گئے،،، پاک فضائیہ کے ایف سولہ ، جے ایف سیونٹین طیاروں اور جنگی ہیلی کاپٹرز نے ریہرسل میں حصہ لیا۔ جنگی طیاروں نے کمال مہارت کیساتھ کرتب دکھائے اور کمانڈوز نے بھی ہیلی کاپٹرز سے فری فال کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جشن آزادی کے دن راولپنڈی میں پاک فوج میوزم بھی صبح 9 سے شام 4 بجے عوام کے لیے کھلا رہے گا،، ادھر کراچی میں نو طیاروں پر مشتمل شیر دل ٹیم، P-3C Orion،Z-9،Alouette-IIIاورSea King ہیلی کاپٹرز بھی فضائی مظاہرہ کریں گے

Most Popular