لاہور کے ایوب سٹیڈیم میں شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،
شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ عبدالمعید کے جسد خاکی کو فول پروف سیکیورٹی میں ایوب سٹیڈیم لایا گیا،،، جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی، شہید کو پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔نماز جناز ہ میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، سی سی پی او لاہور امین وینس سمیت اعلیٰ فوجی و سول حکام اور عزیزو اقارب نے شرکت کی۔ شہیدعبدالمعید کو شہدا قبرستان کیولری گراؤنڈ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔عبدالمعیدشمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سےشہیدہوئے انہوں نے حال ہی میں پاک آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔۔۔ اس سے پہلے شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کی نماز جنازہ آبائی علاقے ماچھیوال میں بھی ادا کی گئی۔ نماز جنازہ معروف عالم دین پیر مراد علی شاہ نے پڑھائی جس میں گیر یژن کمانڈر بریگیڈئیر جواد احمد ذکا نے پاک فوج کی نمائندگی کی۔ آر پی او ملتان ادریس احمد، ضلعی چیئرمین پیر محی الدین چشتی سمیت ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے شمالی وزیرستان میں شہید جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا