زینب کے قاتل کیلئے ملزم کی گرفتاری کیلئے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے آئی جی پنجاب کو دی جانے والی 36 گھنٹوں کی مہلت کو چند گھنٹے باقی رہ گئے،

زینب کے قاتل  کیلئے ملزم کی گرفتاری کیلئے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے آئی جی پنجاب کو دی جانے والی 36 گھنٹوں کی مہلت کو چند گھنٹے باقی رہ گئے،

معصوم زینب کا سفاک قاتل چار دن گزر جانے کے باوجود بھی قانون کی گرفت سے باہر،،، کوئی تدبیر کام نہ آئی،، پولیس کی پھرتیاں بھی کام نہ آئیں، ملزم کی گرفتاری کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس منصور علی شاہ نے آئی جی پنجاب کو چھتیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی لیکن اس میں بھی اب چند ہی گھنٹے رہ گئے ہیں،، حکومت پنجاب کی جانب سے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی نئے سربراہ کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان دعویٰ کر چکے ہیں ملزم کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔دوسری طرف شہر میں معمولات زندگی معمول پر آگئے ہیں، شہر میں کاروبار دکانیں کھل گئیں، کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔شہری اب بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ بچیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے ملزمان کو گرفتار کر کے کڑی سزا دی جائے

Most Popular