کراچی کےعلاقے برنس روڈ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا 10 سالہ بچہ آج صبح فجر کے وقت اپنے گھر واپس پہنچ گیا۔
کراچی میں برنس روڈ سے گذشتہ روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے دس سالہ عثمان کو نامعلوم شخص گھر کے قریب چھوڑ گیا۔ خاندانی ذرائع کےمطابق عثمان کو فجر کے وقت گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم شخس گھر کے قریب لایا اور چھوڑ کر چلا گیا۔ دس سالہ عثمان کوملزم چیز دلانے کے بہانے اغوا کرکے لے گیا تھا۔ عثمان کے تایا کے مطابق بچے پر کسی قسم کا تشدد نہیں ہوا اور وہ خیریت سے ہے۔ عثمان کے اہل خانہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائے