یہ دودھ نہیں لوگوں کے ساتھ فراڈ ہے ہم عوام کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار

یہ دودھ نہیں لوگوں کے ساتھ فراڈ ہے ہم عوام کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیرمعیاری پیکٹ والے دودھ کی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس ثاقب نثارنے تمام برانڈز کے ٹیٹرہ پیک دودھ کے نمونے لیپارٹریزبھیجنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا یہ دودھ نہیں لوگوں کے ساتھ فراڈ ہے ہم عوام کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری لارجزبینچ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اب دودھ میں سے یوریا بالصفا پاؤڈرنکال دیا گیا ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سو رہی ہے ہم یہ برداشت نہیں کریں گے، عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے ناظر کو حکم دیا کہ وہ آج ہی شہربھرمیں تمام برانڈ کے ٹیٹرا پیک دودھ سے متعلق رپورٹ فراہم کریں،عدالت نے پندرہ روز کے اندرتمام ٹیٹرا پیک دودھ کے نمونوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے بھینسوں کو لگائے جانیوالے تمام انجکشن پرپابندی عائد کردی

Most Popular