چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدالتی اصلاحات کا آغاز کردیا

چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدالتی اصلاحات کا آغاز کردیا

چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار نے عدالتی اصلاحات کا آغاز کر دیا،ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے عدالتی اصلاحات کا آغاز مزار قائد پر خصوصی حاضری دیکر کیا، انہوں نے دورہ بغیر سکیورٹی اور پروٹوکول کے کیا، اس موقع پر سڑکیں بند نہیں کی گئیں، دوسری طرف چیف جسٹس نے عدالتی اصلاحات کے تحت تین خصوصی بینچ تشکیل دئیے ہیں جو 19جنوری کو نئے دائر مقدمات کی سماعت کریں گے۔ عدالتی اصلاحات کیلئے تشکیل دئیے جانے والے بنچ نمبر ایک میں جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس دوست محمد خان شامل ہیں۔ بنچ نمبر دو میں جسٹس اعجاز افضل،جسٹس فیصل عرب اور بنچ نمبر تین میں جسٹس مشیر عالم،جسٹس مقبول باقر شامل ہیں, چیف جسٹس نے 15 جنوری سے شروع عدالتی ہفتے کے لیے چار بینچ تشکیل دے دئیے، بنچ نمبر ایک جسٹس میاں ثاقب نثار،جسٹس عمر عطاء بندیال،جسٹس اعجاز الااحسن مشتمل ہو گا،،، بنچ نمبر دو جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس دوست محمد خان،جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہو گا، بنچ نمبر تین میں جسٹس اعجاز افضل،جسٹس مقبول باقر،جسٹس فیصل عرب جبکہ بنچ نمبر چار میں جسٹس گلزار احمد،جسٹس شیخ عظمت سعید،جسٹس مشیر عالم شامل ہونگے

Most Popular