مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو بیان میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ ایف بی آر کو تمام ٹیکس ریکارڈ دینے کی ہدایت کی تھی
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو بیان میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ ایف بی آر کو تمام ٹیکس ریکارڈ دینے کی ہدایت کی تھی۔ جان کرحیرت ہوئی کہ کچھ ٹیکس ریکارڈ نہیں ملا۔ دراصل مشرف دور میں ان کا سارا ٹیکس ریکارڈ نیب لے گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھانجے موسی غنی سے کافی عرصہ سے ملاقات نہیں ہوئی۔ پاکستان میں ان کا کوئی کاروباری مفاد نہیں۔ دوہزار آٹھ سے پہلے شیخ نہان کا مشیر تھا۔ تیئس مارچ دوہزارآٹھ کو تمام عہدوں سے مستعفی ہوگیا۔ شیخ نہان سے بطور مشیر ملنے والی مراعات اور معاوضے کی تفصیل نہیں بتا سکتا۔ انہوں نے کہا صدر نیشنل بنک سعید احمد کی بطور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک تعیناتی کی سفارش کی۔ انیس سوننانوے میں حکومت برخاست نہ ہوتی تو سعیداحمد کو تعینات کرتا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہجویری مضاربہ کے اکاونٹس سے تعلق نہیں۔ ہجویری ہولڈنگ کے اکاونٹ سے سعید احمد کو ایک سو دو ملین کی ٹرانسفر کا پس منظر معلوم نہیں۔ جے آئی ٹی نے اسحاق ڈار سے واحد سوال کیا کہ کیا آپ کو معلوم ہے سعیداحمد تعیناتی سے پہلے کیا کرتے تھے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعید احمد لندن میں نرسنگ ہوم چلاتے تھے۔