سی پیک منصوبے کے تحت ریلوے ٹریک کو ڈبل کرنےکا کام ستمبر یا اکتوبر میں شروع ہوگا

سی پیک منصوبے کے تحت ریلوے ٹریک کو ڈبل کرنےکا  کام ستمبر یا اکتوبر میں شروع ہوگا

ریلوے حکام نے چینی ماہرین کے ساتھ کراچی سے پشاورتک ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کی تفصیلات طے کرلی ہیں جس کے تحت پورے ٹریک کو ڈبل کردیاجائے گا۔ اپ گریڈیشن کے فیز ون میں ملتان سے لاہور، پشاور سے راولپنڈی، کالووال سے پنڈورا، اور نواب شاہ سے روہڑی ٹریک کی اپ گریڈ یشن ہوگی سی پیک ٹیم لیڈر محمد اشفاق خٹک کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کا منصوبہ ستمبر یا اکتوبر میں شروع کردیا جائے گا۔منصوبے پر آٹھ سو ستر ارب روپے کی لاگت آئے گی۔محمد اشفاق خٹک نے بتایا کہ ٹریک کی تکمیل سے مسافربردارٹرینوں کی سپیڈکم ازکم110 کلومیٹرفی گھنٹہ اور زیادہ سے زیادہ 160کلومیٹرفی گھنٹہ تک بڑھادی جائے گی جبکہ مال بردارگاڑیوں کی رفتار 120کلومیٹرفی گھنٹہ ہو گی

Most Popular