تیار رہیں محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

تیار رہیں محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

لاہورسمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔ اسلام آباد،لاہور،گوجرانوالہ، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بادل برسنے سے حبس کا خاتمہ ہوگیا۔تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی باران رحمت سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹے میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن ، فاٹا اور کشمیرمیں موسلا دھار جبکہ ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن، ژوب، قلات، نصیر آباد ڈویژن اورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک برکھا برسنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین45ڈگری جبکہ دادو، نوکنڈی43، سبی میں 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے۔

Most Popular