کوئٹہ: نامعلوم افراد کی پولیس موبائل پرفائرنگ،ایس پی سمیت4 اہلکارشہید،محافظ زخمی

کوئٹہ: نامعلوم  افراد کی  پولیس موبائل پرفائرنگ،ایس پی سمیت4  اہلکارشہید،محافظ زخمی

کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس پی مبارک شاہ سمیت چار پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک محافظ زخمی ہوگیا ۔پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح گیارہ بجے کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی دیبہ میں ایس پی قائد آباد مبارک شاہ کو ٹارگٹ کیا گیاجومعمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ڈی آئی جی کوئٹہ نے بھی ایس پی قائد آباد مبارک شاہ سمیت 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کردی ۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ایس پی سمیت 4اہلکار شہید ہوگئے اورفائرنگ کے دوران ایک محافظ زخمی ہوگیا،واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ سیکیورٹی اہلکار کے مطابق جس علاقے میں ایس پی کونشانہ بنایا گیا وہ انتہائی گنجان آباد اور کاروباری علاقہ ہے۔ ایس پی مبارک شاہ قائد آباد کے علاقے میں تعینات تھے ، ایس پی کو کوئٹہ میں واقع سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیاگیا جہاں ان کے جسم سے گولیا ں نکال لی گئیں۔ہسپتا ل انتظامیہ کاکہنا ہے کہ اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں کئی پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں، دو روز قبل چمن میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں ڈی پی او ساجد مہمند اپنے گارڈ سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔

Most Popular